پاکستان نے مودی کو ایک اور دھچکا دے دیا

پاکستان نے مودی کو ایک اور دھچکا دے دیا

دفتر خارجہ نے مودی کے بیان کا پوسٹ مارٹم کردیا
پاکستان نے مودی کو ایک اور دھچکا دے دیا

ویب ڈیسک

|

13 May 2025

وزارت خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان کو "اشتعال انگیز، جارحانہ اور غلط معلومات پر مبنی" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھارت جنگ بندی کو "مایوسی" سے جوڑ کر پاکستان کے خلاف غلط بیانی کر رہا ہے، جبکہ یہ کئی ممالک کی ثالثی کا نتیجہ تھا۔

 پاکستان نے واضح کیا کہ اس نے بھارتی جارحیت کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کی۔  

وزارت خارجہ نے سندھ طاس نعاہدے کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گردی میں بھارتی ملوث ہونے کی نشاندہی کی۔ پاکستان نے کہا کہ وہ کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے اور صدر ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔  

آخر میں پاکستان نے واضح کیا کہ وہ امن کی خواہش رکھتا ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کے اقدامات پر نظر رکھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!