اسلام آباد احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا سابق بیوروکریٹ کا بیٹا نکلا، تعلق پی ٹی آئی سے بھی نہیں
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کار کی ٹکر سے چار رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت ایک سابق بیوروکریٹ کے پوتے کی وجہ سے ہوئی، جس کا عمران خان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یوٹیوب پر اپنے شو ٹاک شاک مین اعزاز سید نے بتایا ملزم ڈرائیور کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، جو سابق وفاقی سیکرٹری ظفیر عباسی کا پوتا ہے، اور وہ وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔
وہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما شاہد خاقان عباسی کے رشتہ دار ہیں،‘‘ اعزاز سید نے اپنے بلاگ میں انکشاف کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہاشم کو مبینہ طور پر جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا تھا، اور انٹیلی جنس حکام نے ان کے گھر کا دورہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس کا پی ٹی آئی سے تعلق تھا۔ تاہم ان کے خاندان نے پارٹی سے کسی بھی تعلق سے انکار کیا۔
اعزاز کے مطابق ہاشم ذہنی طور پر مستحکم نہیں ہے اور منشیات کے مسائل سے دوچار ہے۔ اس وقت اس کا نفسیاتی علاج چل رہا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ اس نے کار اپنے گھر سے "غیرمعمولی" انداز میں اٹھائی تھی۔
Comments
0 comment