بیرون ملک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں، ایک فون کی اجازت باقی ایئرپورٹ پر ضبط ہوں گے

بیرون ملک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں، ایک فون کی اجازت باقی ایئرپورٹ پر ضبط ہوں گے

1200 سے زائد مالیت کی اشیا کو کمرشل ٹریڈ تصور کر کے ضبط یا پھر اُس پر ڈیوٹی عائد کی جائے گی، مجوزہ ترمیم
بیرون ملک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں، ایک فون کی اجازت باقی ایئرپورٹ پر ضبط ہوں گے

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2024

حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں پر نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی چیز کو کمرشل ٹریڈنگ اور پھر اس پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے بیگج اسکیم کے تحت بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ کمرشل مقدار میں اشیا لانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا کمرشل ٹریڈنگ تصور کی جائے گی جبکہ ایک سے زائد اسمارٹ فون کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے ضبط ورنہ پھر ڈیوٹی ادائیگی کے بعد چھوڑا جائے گا۔

اس حوالے سے بیگج رولز 2006 میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مسودہ ایف بی آر نے تیار کر کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کو پابند کیا ہے کہ وہ 7 یوم کے اندر اپنی تجاویز جمع کرائیں کیونکہ مقررہ وقت کے بعد کسی بھی تجویز کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹی فکیشن کے ذریعے رولز کو لاگو کیا جائے گا۔

بیگج اسکیم

بیگج اسکیم کے تحت بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کو اپنے ذاتی استعمال کے لیے صرف ایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

مجوزہ رولز میں کہا گیا ہے کہ ایک فون کے علاوہ باقی جو بھی موبائل فون ہوں گے وہ ضبط کر لیے جائیں گے۔

بیگج اسکیم کے تحت بارہ سو ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا ساتھ لانے والے مسافروں کی اشیا ڈیوٹی و ٹیکسوں اور جرمانوں کی ادائیگی پر بھی کلیئر نہیں کی جائیں گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!