12 hours ago
دنیا کا مہنگا ترین آم، فی کلو قیمت 3 لاکھ روپے

ویب ڈیسک
|
23 May 2025
گرمیوں کا موسم شروع ہونے کے بعد اب آم کے شیدائی بادشاہ پھل کے منتظر ہیں۔
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ یہ جنت کا پھل بھی ہے۔
ویسے تو مزیدار اور لذیذ آم پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں ٹنوں کے حساب سے اس کی دنیا بھر میں ایکسپورٹ بھی کی جاتی ہے۔
اتنی زیادہ قیمت
تاہم آج ہم آپ کو بتاتے ہیں دنیا کے مہنگے ترین آم کے بارے میں جس کی فی کلو قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔
یہ کونسی قسم ہے؟
آم کی قسم کا نام میازاکی ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین آم کہا جاتا ہے اور یہ جاپان میں پیدا ہوتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت ایک ہزار ڈالر ہے۔
میازاکی کی خصوصیات
اسے 'ایگز آف سن شائن' اور 'ڈائنوسار کا انڈہ' کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے جس میں مٹھاس قدرتی طور پر صرف 15 فیصد ہوتی ہے جبکہ یہ رسیلات اور ریشے دار ہوتا ہے۔
یہ ملائی کی طرح نرم اور خوشبودار اور ایک آم کا وزن 550 گرام تک ہوتا ہے۔
کاشت
رپورٹ کے مطابق یہ آم صرف جاپان کے میازاکی شہر میں کاشت ہوتا ہے اور اس کے لیے کنٹرول ماحول درجہ حرارت وغیرہ کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے جبکہ اس کی خصوصی دیکھ بھال ہوتی ہے۔
کاشت کار کہتے ہیں کہ اس آم کا اگانا انتہائی محنت طلب کام ہے۔
اس آم کو پہلی بار 2021 میں کاشت کیا گیا اور پھر یہ سلسلہ تھائی لینڈ، فلپائن، بھارت تک پہنچ گیا۔ یہ آم پیلا نہیں بلکہ جامنی رنگ اور بیضوی شکل کا ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس آم کی بلند قیمت کی وجہ اس کی نایابی، انتہائی معیار اور کاشت کے مخصوص طریقہ کار ہیں۔
دنیا کے امیر ترین افراد اس کو خرید کر دوسروں کو متاثر کرنے کیلیے انہیں تحفے میں دیتے ہیں۔
Comments
0 comment