190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا، بطور وزیراعظم بے ایمانی کا الزام

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا، بطور وزیراعظم بے ایمانی کا الزام

احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 صفحات پر مشتمل سوال نامہ دے دیا گیا
190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا، بطور وزیراعظم بے ایمانی کا الزام

ویب ڈیسک

|

11 Nov 2024

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 صفحات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان کی روشنی میں 14 صفحات پر مشتمل 79 سوالوں کا سوالنامہ دیا گیا ہے۔

سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ شہزاداکبراورآپ کی ملی بھگت سے2دسمبر2019کوایک نوٹ پیش کیا گیا جس میں غلط بیانی کی گئی کہ برطانیہ میں فریز فنڈزریاست پاکستان کوسرنڈرکئے جائیں گے یہ غلطی جان بوجھ کر کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے سوال پوچھا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اکاؤنٹ ریاستی فائدے کیلیےچلایا جارہا ہے،  بطور وزیراعظم آپ نے بے ایمانی سے رولز آف بزنس1973کی خلاف ورزی کی، مذکورہ نوٹ کو بغیرپیشگی سرکولیشن اضافی ایجنڈےکے طور پر کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا اور شہزاد اکبر، آپ کی ملی بھگت سے خفیہ دستاویزبرطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کوجمع کروائے گئے۔

سوالنامے میں لکھا گیا ہے کہ 6 نومبر2019کوخفیہ دستاویزکو دستخط کرکے جمع کروائےجانے پرآپ کیا کہتےہیں؟ 3 دسمبر2019 کے کابینہ اجلاس میں مذکورہ نوٹ ان کیمرہ بریفنگ میں پیش کیا گیا، نوٹ پیراگراف10کی منظوری،بغیربحث دستاویزسیل کرنے پر اصرارکیا گیا تاہم آپ کے دباؤ پراضافی ایجنڈے کو بغیرغور و فکرمنظورکیاگیا تو اس پرکیاکہتےہیں۔

عدالت نے پوچھا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ برطانیہ سے پاکستان منتقلی پراسٹیٹ بینک، دفترخارجہ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سےبھی مشاورت نہیں کی، برطانیہ سےپاکستان190ملین پاؤنڈ کے بارے میں وزارت قانون سے بھی رائے نہیں لی گئی۔ 

عدالت نے پوچھا ہے کہ برطانیہ سے171ملین پاؤنڈزجسٹرارسپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے اس سے متعلق محکمہ خزانہ بھی لاعلم تھا، اس پر آپ کیا کہتے ہیں جبکہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے مذاکرات شریک ملزم شہزاد اکبر نے کیے اور وزارت قانون انصاف کی منظوری کی تجویز ختم کردی۔

سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے گواہ پرویز خٹک نے بتایا کہ 3 دسمبر 2019 کو کابینہ میٹنگ میں شہزاد اکبر نے اضافی ایجنڈا پیش کیا اور بتایا کہ پاکستان و برطانیہ میں ایک معاہدے پر اتفاق ہوا جبکہ یہ بھی بتایا کہ برطانیہ میں پکڑی گئی غیر قانونی رقم ضبط ہوگی۔

عدالت نے لکھا کہ شہزاد اکبر نے یہ بھی بتایا کہ ضبط رقم کوحکومت پاکستان کوواپس کردیا جائے گا اس پرآپ کیاکہتےہیں؟ اور کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا پھر حلف پر بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!