2 ماہ تک آبنائے ہرمز ٹول فری ہوگا، اسحاق ڈار

2 ماہ تک آبنائے ہرمز ٹول فری ہوگا، اسحاق ڈار

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں تین تکنیکی ٹیمیں مختلف معاملات پر کام کر رہی ہیں
2 ماہ تک آبنائے ہرمز ٹول فری ہوگا، اسحاق ڈار

Webdesk

|

22 Jun 2026

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک اہم فیصلے کے تحت آئندہ ساٹھ روز تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کسی قسم کا ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے تقریباً 47 برس بعد پہلی مرتبہ امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان رابطے بحال کرانے کی کوششیں کیں، کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی خطرہ بن سکتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں تین تکنیکی ٹیمیں مختلف معاملات پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے بقول ان مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، منجمد اثاثوں کی واپسی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت جاری ہے۔

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ لبنان کی موجودہ صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام سے متعلق معاملات بھی مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں اور فریقین ان پر بھی غور کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!