26 ویں آئینی ترمیم ، قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

26 ویں آئینی ترمیم ، قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبرشام چار بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس3 بجے بلایا جائیگا ۔
26 ویں آئینی ترمیم ، قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

Webdesk

|

15 Oct 2024

اسلام آباد : 26ویں آئینی ترمیم کی سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورتی عمل کا فائنل راونڈ شروع ہوگیا،  پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس کل شام چار بجے طلب کر لیا گیا۔

 چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کی صدارت کرینگے جبکہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق مسودے کی تیا ری اور سیاسی جماعتوں کے آئینی مسودوں پر مشارت کی جائیگی ۔

دوسرے جانب 26ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کیلئے دونو ں ایوانوں کے اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ، جس سے متعلق وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ۔

 صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبرشام چار بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس3بجے بلایا جائیگا ۔

 دوسری جانب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بیرون ملک موجود اراکین اسمبلی اور سینیٹ کو اجلاسوں میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان پہنچنے کی ہدایت کر دی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!