26ویں آئینی ترمیم پر پارٹی سے بغاوت کرنے والے دو سینیٹرز کو بڑی سزا دے دی
ویب ڈیسک
|
31 Oct 2024
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم پر پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے والے سینیٹرز کو اُن کی جماعت نے بڑی سزا دے دی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلیے حکومت کی حمایت اور پارٹی سے بغاوت کرنے والے دو سینیٹرز قاسم رونجھو، نسیمہ احسان کو پارٹی سے نکال دیا۔
بی این پی کے صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی قائد سردار اختر مینگل کی مشاورت سے کیا گیا ہے کیونکہ دونوں نے نام نہاد آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
بی این پی صدر نے اپنے دونوں سینیٹرز پر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو سہولت فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سینیٹرز نے بلوچستان کے لوگوں کو دھوکا دیا اور غداری کی۔
سینیٹرز نے سردار عطا اللہ خان مینگل کے نظریے سے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنے ووٹ بیچے۔ ان کا بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ آج جسے کوئی تعلق نہیں،پارٹی ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی۔
Comments
0 comment