8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا

8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا

سال 2024 کے ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
8 اور 9 اپریل کے درمیان مکمل سورج گرہن ہوگا

Webdesk

|

2 Apr 2024

 کراچی: پاکستان میں رات ہونے کے سبب 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہونے والا مکمل سورج گرہن نہیں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کی رات کو سال کے پہلے سورج گرہن کا آغازہوگا، سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔  کیونکہ اس وقت پاکستان میں رات ہوگی البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2024 کے ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر52 منٹ پرہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!