9 مئی، آرمی چیف کی معافی کے بعد ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان رہا

9 مئی، آرمی چیف کی معافی کے بعد ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان رہا

ملٹری کورٹس نے 17 افراد کو سزا سنادی، کم سزا والوں کو آرمی چیف نے معاف کیا جس پر رہائی ملی
9 مئی، آرمی چیف کی معافی کے بعد ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے ملزمان رہا

Webdesk

|

8 Apr 2024

سانحہ نو مئی میں فوج کی تحویل اور ملٹری کورٹس کا سامنا کرنے والے 20 ملزمان کو آرمی چیف کی معافی کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو ملٹری کورٹس نے ایک سال کی سزا سنائی، یہ وہ لوگ تھے جو کم درجے کی قانونی خلاف ورزی اور جرم میں مُلوث تھے سپریم کورٹ کی ہدایت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیف آف آرمی سٹاف نے عید الفطر سے پہلے انکی باقی ماندا سزا کو قانون کے مطابق معاف کر دیا۔

یہ افراد اب تک نو سے دس ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں  رہا ہونے والوں میں راوپنڈی سے رہائشی  محمد ادریس ولد محمد شریف اسواد راجپوت ولد محمد اجمل، نادر خان ولد محمد اسرار خان، شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمدلال شاہ ولد جہان زیب، عبد الرحمان ولد مشتاق احمد،محمد فیصل ولد محمد اشرف،یاسر امان ولد امان اللہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گوجرانولہ  کے رہائشی فیصل ارشاد ولد ظفر احسن حسن شاکر ولد شاکر حسین عبداللہ عزیز ولد عزیز الرحمان محمد عبد الجبار ولد عبد الستار عبد الستار ولد محمد سرور محمد راشد ولد غلام حیدر راشد علی ولد لیاقت  شامل ہیں عمر محمد ولد پیندا رحمان ساکن دیرخلمات خان ولد نیاز محمد ساکن دیر اعجاز الحق ولد فاروق ساکن دیر شاہ زیب ولد علی حیدر ساکن مردان شامل ہیں۔

گرفتار ہونے والے افراد پی ٹی آئی کے کارکنان یا اُن کے حامی بتائے جاتے ہیں جنہوں نے نو مئی کو جذبات میں آکر غیر قانونی کام کیے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!