9 مئی کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے کارکنان کو عدالت نے بری کردیا
ویب ڈیسک
|
28 Sep 2024
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ نو مئی میں نامزد تحریک انصاف کے 18 کارکنوں کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے مقدمے سے بری کردیا۔
پشاور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال کے روبرو 9 مئی واقعے میں نامزد پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت 18 ملزمان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔
پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان پر 9مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا۔ ملزمان نے طورخم شاہراہ کو بند کرکے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔
ملزمان نے احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا جبکہ تھانہ لنڈی کوتل میں 18 ملزمان کو مقدمے نامزد کیا گیا تھا۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دوران مقدمہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہوسکا۔ بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔
Comments
0 comment