عدالت کا عمران خان اور بشری بی بی کا اسپتال سے میڈیکل کروانے کا حکم
بشری بی بی کا انڈو اسکوپی دو روز میں کروایا جائے، عدالت
ویب ڈیسک
|
19 Apr 2024
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروانے کا حکم جاری کردیا۔
اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وکلا صفائی اور نیب پراسیکیوٹرز بھی موجود تھے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی اسپتال سے 2 روز میں کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کی زیر نگرانی کروایا جائے۔
Comments
0 comment