عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
ویب ڈیسک
|
26 Jan 2025
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے جج جسٹس اعظم خان خاور مانیکا کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔
خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔ خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹساسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا تھا۔
Comments
0 comment