عالمی عدالت انصاف کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

عالمی عدالت انصاف کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

پاکستان آئی سی جے کی جانب سے حکم امتناعی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
عالمی عدالت انصاف کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک

|

27 Jan 2024

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا یے کہ پاکستان آئی سی جے کی جانب سے حکم امتناعی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔عدالت  کے پاس اسرائیل کے خلاف کیس سننے کا دائرہ اختیار ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آئی سی جے نے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے فوری طور پر متعدد اقدامات اٹھائے۔ ترجمان نے کہا کہ نسل کشی کنونشن کے ذریعے ممنوعہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ عدالت نے اسرائیل کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو درپیش زندگی کے ناگفتہ بہ حالات سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر درکار بنیادی  ضروریات اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان عارضی اقدامات کے نفاذ کے لیے غزہ کے عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت ہے،7 اکتوبر 2023 سے، اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف فوجی جارحیت اور مجرمانہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے کو بروقت اور فلسطینی عوام کے لیے انصاف کے حصول اور اسرائیل کے بین الاقوامی احتساب کے لیے ایک اہم سنگ میل سمجھتے ہیں۔پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر مکمل اور موثر عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ بنیادی انسانی حقوق، وقار اور فلسطینی عوام کی ایک الگ گروپ کے طور پر تشخص کو برقرار رکھا جا سکے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر، متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق طے کیا گیا ہے پاکستان فلسطینی عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی طرف سے 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت اسرائیل کے خلاف  اءی سی جے میں دائر درخواست کی حمایت کی ہے۔جس کی پیروی میں عدالت نے آج عارضی اقدامات کا اعلان کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!