عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم جبکہ پاکستان میں حکومت بڑھا رہی ہے، حافظ نعیم
حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے، امیر جماعت اسلامی
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2024
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں الٹا اضافہ کردیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے الٹا اضافہ کردیا جو افسوسناک اور شرمناک ہے۔ شہباز بلاول پی ڈی ایم سرکارعوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دیتی تو پھر ملک کیسے آگے بڑھے گا؟ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے، عوام کو ریلیف دے۔
Comments
0 comment