علی امین گنڈا پور، مراد سعید سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف

علی امین گنڈا پور، مراد سعید سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف

وزارت داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت سابق وفاقی کابینہ کے اراکین کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے۔
علی امین گنڈا پور، مراد سعید سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف

Webdesk

|

22 Apr 2024

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور، مراد سعید سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف مل گیا۔

وزارت داخلہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت سابق وفاقی کابینہ کے اراکین کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد علی امین گنڈا پور، غلام سرور خان، مراد سعید، پریز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، فواد چوہدری، علی زیدی، خسرو بختیار، اعجاز شاہ، فروغ نسیم اور شیریں مزادی کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے۔

اس کے علاوہ عمران خان، بشریٰ بی بی، فرح گوگی، زلفی بخاری کے نام ای سی ایل میں بدستور شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!