علی امین گنڈا پور کا سنی اتحاد کونسل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
علی امین گنڈا پور نامزد وزیراعلی پختونخوا ہیں
Webdesk
|
26 Feb 2024
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے سنی تحریک میں شمولیت اختیار نہیں کی، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کا انتخاب بغیر پارٹی پر لڑیں گے، علی امن گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں صوبائی صدارت کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے سنی تحریک میں شمولیت کا حلف نہیں دیا، وہ اس وقت آزاد امیدوار ہیں، سنی تحریک میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈا پور انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔
Comments
0 comment