علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وارنٹ جاری کیے
ویب ڈیسک
|
1 Jul 2024
انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور ان کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی۔
عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد تھانہ آئی نائن انڈسٹریل ایریا نو مئی کو احتجاج، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا جس میں علی امین گنڈا پور بھی ملزم نامزد ہیں۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں اب علی امین پیش نہیں ہوئے ۔
Comments
0 comment