عالیہ حمزہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عالیہ حمزہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

عدالت نے عالیہ حمزہ کی 15 روزہ ضمانت منظور کرلی
عالیہ حمزہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی سرگودھا اور فیصل آباد میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام اباد ہائی کورٹ نے عالیہ حمزہ کی 15 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پر سماعت کی اور انہیں 15 روز میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہعالیہ حمزہ کی حفاظتی ضمانت  1 سرگودھا اور 5 فیصل آباد میں درج مقدمات میں ہوئی۔ اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عالیہ حمزہ کتنے دن جیل میں رہیں تو وکیل نے بتایا کہ 15 ماہ اور 6 دن جیل میں رہیں۔

جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے دن چاہیے، جس پر وکیل نے دو ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی تو عدالت نے اُسے منظور کرتے ہوئے 15 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!