عمران خان عید پر کیا پہنیں گے؟

عمران خان عید پر کیا پہنیں گے؟

عمران خان کے عید کے کپڑے اور پشاوری چپل جیل پہنچا دی گئی ہے
عمران خان عید پر کیا پہنیں گے؟

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

عید الفطر کی مناسبت سے بانی پی ٹی آئی کے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا کہ عید الفطر کی مناسبت سے اہل خانہ نے بانی پی ٹی آئی کیلیے کپڑے اور دیگر چیزیں ہفتے کے روز انتظامیہ کو دیں جو انہیں پہنچا دی گئیں ہیں۔

عمران خان کے لیے اہل خانہ نے چار نئے جوڑے، ویسٹ کوٹ، پشاوری چپل، عطر اور دیگر چیزیں پہنچائیں ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کی وجہ سے اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اُن پر عائد دیگر الزامات کو عدالت ختم کرچکی ہے۔

عمران خان کے ساتھ اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں قید ہیں جنہیں عدالت نے 7 سال کی سزا سنائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کی مناسبت سے کارکنان کیلیے مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا ہے اور عید الفطر کے بعد تیاری کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!