عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ جمع کرلیا گیا

عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ جمع کرلیا گیا

عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر چیزوں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے
عمران خان کا میڈیکل ریکارڈ جمع کرلیا گیا

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2026

عمران خان کے اڈیالہ جیل میں علاج سے متعلق مکمل طبی ریکارڈ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عمران خان کے روزانہ کے طبی معائنے کی تفصیلات فراہم کریں۔ اس میں بلڈ پریشر، نبض، جسمانی درجہ حرارت، شوگر اور دیگر وائٹل سائنز کا مکمل ریکارڈ شامل ہوگا۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس تاریخ کو کس ڈاکٹر یا میڈیکل اسٹاف نے ان کا معائنہ کیا اور کیا رپورٹ دی۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر روزانہ تین بار عمران خان کا طبی معائنہ کر کے ان کے وائٹل سائنز نوٹ کرتا ہے۔

حکومت کی جانب سے آنکھوں کے معائنے اور علاج کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے الشفا آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر انہیں معائنے کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے یا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکٹر ملک کے معروف ماہرینِ امراضِ چشم میں شمار ہوتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی صحت سے متعلق معاملات کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!