عمران خان کسی طرح کی ڈیل نہیں کررہے، بیرسٹر گوہر
عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔
Webdesk
|
19 Aug 2026
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے۔
پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست کوکوئی نمبر تاحال الاٹ نہیں ہوا، میری درخواست ہے کہ اس آرڈر پرعملدرآمد ہونے دیں، اس آرڈر تک پہنچتے پہنچتے بڑا ٹائم لگ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنہوں نینورین نیازی کی ملاقات کاوعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، اسے سراہتا ہوں، نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد میری بات نہیں ہوئی۔
تاہم انہوں نے ملاقات کے بعد بات نہ کرکے الفاظ کا لحاظ رکھا ہے۔ بیرسٹرگوہر کا تھا کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کررہے، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کو ناحق سمجھتے ہیں۔
Comments
0 comment