عمران خان کو اسپتال منتقل کیوں کیا گیا؟ اندر کی خبر سامنے آگئی

عمران خان کو اسپتال منتقل کیوں کیا گیا؟ اندر کی خبر سامنے آگئی

عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا
عمران خان کو اسپتال منتقل کیوں کیا گیا؟ اندر کی خبر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

28 Jan 2026

جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ہفتے کی رات سخت سیکیورٹی میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک طبی عمل مکمل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ عمل رات گئے شروع ہوا اور آدھی رات کے بعد مکمل ہوا، جس کے بعد عمران خان کو اتوار کے روز واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان کی آمد سے قبل اسپتال میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی گئیں اور آپریشن تھیٹرز اور اینستھیزیا کے حصے کو سیل کر دیا گیا تھا۔ تاہم پمز کے ایک اور ڈاکٹر نے اس مؤقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر بات نہیں کی جانی چاہیے کیونکہ اسے سیاسی رنگ دیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ان خبروں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ خاندان کو گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، پھر ایسی معلومات میڈیا تک کیسے پہنچیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب اہل خانہ کو بھائی کی حالت سے آگاہ نہیں کیا جا رہا تو یہ خبریں کس ذریعے سے سامنے آ رہی ہیں، یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔

عمران خان کی ایک اور بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ ان کی آخری ملاقات 2 دسمبر کو ہوئی تھی، جو تقریباً 20 منٹ جاری رہی، اور اس ملاقات میں عمران خان نے بینائی سے متعلق کوئی خاص مسئلہ بیان نہیں کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل ایک ملاقات میں عمران خان نے آنکھ کے معمولی مسئلے کا ذکر کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہیں صرف آئی ڈراپس دی جا رہی ہیں۔ عظمیٰ خان کے مطابق محدود رسائی کے باعث اہل خانہ عمران خان کی موجودہ صحت سے لاعلم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!