عمران خان کی بہنیں جیل سے رہا، کوئی مرکزی رہنما استقبال کیلیے نہیں پہنچا
Webdesk
|
25 Oct 2024
ڈی چوک پر مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنوں عظمی اور علیمہ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کی دونوں بہنوں کی ضمانت منظور کی جس کے بعد تقریبا 9 گھنٹے تاخیر سے اُن کے روبکار جیل انتظامیہ کو موصول ہوئے۔
ضمانت مںظور ہونے اور رہائی کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے رہائی میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا اور نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بعد ازاں عظمی خان اور علیمہ خان کو جیل سے رہا کیا گیا، جیل کے باہر اُن کا کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول نچھاور کر کے خوب نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر کوئی مرکزی رہنما نہیں پہنچا تھا۔
بعد ازاں علیمہ خان اور عظمیٰ خان جہلم سے اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔
Comments
0 comment