عمران خان کی بیٹوں سے بات کروادی گئی
جیل انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
14 Feb 2026
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے ٹیلیفون پر بات کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ گفتگو گزشتہ روز ہوئی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
جیل انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں سے آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک گفتگو کی، جس کے دوران انہوں نے خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔
Comments
0 comment