عمران خان کی دونوں بہنیں جہلم جیل منتقل

عمران خان کی دونوں بہنیں جہلم جیل منتقل

بانی پی ٹی ائی کی بہنوں کو 5 اکتوبر کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا
عمران خان کی دونوں بہنیں جہلم جیل منتقل

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2024

اسلام آباد کے ڈی چوک سے احتجاج کے دوران گرفتار کی جانے والی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خانم کو جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔

راولپنڈی بانی پی ٹی ائی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خانم جہلم جیل سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔علیمہ خان، عظمی خانم کو اڈیالہ جیل میں تعداد سے زائد قیدیوں کے باعث جہلم منتقل کیا گیا۔

بانی پی ٹی ائی کی بہنوں کو آج جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل کیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی ائی کی بہنوں کو 5 اکتوبر کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!