عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں، شیر افضل مروت کا اعلان
ویب ڈیسک
|
10 May 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک روز قبل خود ہی سیاسی اور کور کمیٹی کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے ہٹائے جانے پر شیر افضل مروت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز اجلاس میں خود ہی دونوں کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے آج استعفے کو عمران خان سے منسوب کر کے میڈیا میں بیان کیا اور ایک بار پھر غلط بیانی کی، اگر عمران خان کو کچھ کہنا ہوتا تو وہ بیرسٹر گوہر کے ہاتھ پیغام بھیجتے یا پھر مجھ سے جیل میں ملاقات کرتے۔
شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ میں عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں اور اُس وقت تک آرام کررہا ہوں جب تک عمران خان مجھ سے ملاقات نہیں کرتے۔ انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ کوئی بھی بیان یا خبر کیلیے پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان نے سعودی قیادت کے خلاف بیان دینے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے ہٹانے کا حکم دیا ہے جبکہ وہ ناراض بھی ہیں اس لیے ملاقات نہیں کررہے۔
Comments
0 comment