عمران خان کی آنکھ کی بینائی متاثر، علاج آپریشن تھیٹر میں ہوا، اہل خانہ کو رپورٹ موصول
ویب ڈیسک
|
6 Feb 2026
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں ایک آنکھ میں مرض کی تشخیص کی تصدیق کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی ائی و سابق وزیراعظم عمران خان کی دائیں آنکھ کا کامیاب طبی علاج سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے تفصیلی میڈیکل رپورٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی۔
پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی مجموعی صحت تسلی بخش ہے جبکہ اُن کی دائیں آنکھ میں بینائی متاثر ہونے کی تشخیص کی گئی۔
پمز اسلام آباد کے ماہرین کی جانب سے عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، طبی معائنے کے بعد عمران خان میں رائٹ سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان کو علاج کے لیے رات گئے پمز منتقل کیا گیا، جہاں انہیں اینٹی وی جی ای ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن دیا گیا، علاج معیاری پروٹوکول کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجام دیا گیا اور یہ عمل 20 منٹ میں کامیابی کے ساتھ طے پایا۔
رپورٹ کے مطابق عمران کان کی حالت مستحکم ہے جس کے بعد انہیں فالو اپ ہدایات کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا۔ پمز اسپتال کی جانب سے جاری کردہ طبی رپورٹ عمران خان کے اہل خانہ کو موصول ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment