عمران خان کی رہائی کیلیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور کا اعلان

عمران خان کی رہائی کیلیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور کا اعلان

علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے اہم ہدایات دے دیں
عمران خان کی رہائی کیلیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور کا اعلان

Webdesk

|

18 Nov 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلیے 24 نومبر کو نکل کر ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارٹی کے مختلف ریجنز کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ریجنز کے پارلیمنٹیرینز اور عہدے داروں نے شرکت کی۔

اس اہم اجلاس سے قبل بشریٰ بی بی کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا بھی اجلاس ہوا جس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے انتظامات اور حکمت عملی کو فائنل کیا گیا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بشری بی بی بھی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی پارٹی کی قیادت کا تاثر غلط دیا جارہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!