عمران خان متنازع ٹویٹ کر ڈٹ گئے، ویڈیو نہ دیکھنے کا بھی اعتراف

عمران خان متنازع ٹویٹ کر ڈٹ گئے، ویڈیو نہ دیکھنے کا بھی اعتراف

عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ شامل تفتیش ہوگئے
عمران خان متنازع ٹویٹ کر ڈٹ گئے، ویڈیو نہ دیکھنے کا بھی اعتراف

ویب ڈیسک

|

7 Jun 2024

پی ٹی آئی کے بانی شیخ مجیب سے متعلق متنازع پوسٹ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے اور انہوں نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش ک، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھہ کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیے۔ عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو بتایا کہ انہوں نے جیل آنے کے بعد حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ویڈیو کا کانٹینٹ انہوں نے دیکھا تو نہیں البتہ اپنے وکلا کو اسے شیئر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو ویڈیو شیئر ہوئی اس پر میں کھڑا ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!