عمران خان سے اڈیالہ جیل میں گنڈاپور کی غیر معمولی ملاقات
Webdesk
|
27 Jan 2025
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ کے پی کی غیر معمولی ملاقات ہوئی، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایس او پی سے ہٹ کر مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کے لیے جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
Comments
0 comment