عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر سحری کے روزے رکھ رہے ہیں، بیرسٹر سیف

عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر سحری کے روزے رکھ رہے ہیں، بیرسٹر سیف

بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مجبورا نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر سحری کے روزے رکھ رہے ہیں، بیرسٹر سیف

Webdesk

|

4 Mar 2025

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مجبورا نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانء پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے،  حکومت کیاوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ کا نے حکومت پاکستان سے عمران خان کو جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے اپنی نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں 'ہیرو' کے طور پر سراہا جانا چاہئے تھا ، مگر انہیں قید کردیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، یوگراج نے چیمپئنز ٹرافی سے ٹیم کے جلد اخراج کے بعد پاکستان کی کرکٹ کی جدوجہد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جن کا وہ دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اور اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں۔

عمران خان کی قید کے بارے میں پوچھے جانے پر یوگراج نے کہا کہ مجھے افسوس ہے، میں پاکستان کے عوام اور سیاسی نظام کو بتانا چاہتا ہوں، کہ اس جیسا ہیرا ملنا اب مشکل ہے، اسے مت ضائع کرو، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عمران خان کی بات سنی جائے اور انہیں منصفانہ موقع دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!