عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک کر گرفتار کرلیا گیا

عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک کر گرفتار کرلیا گیا

عدالتی حکم کے باوجود عمران ریاض جو جانے کی اجازت دینے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا
عمران ریاض کو حج پر جانے سے روک کر گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ سے اجازت ملنے کے باوجود عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روک کر گرفتار کر لیا گیا۔

عمران ریاض لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی کیلیے نکلے تو امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچنے سے پہلے انہیں ایئرپورٹ کے باہر گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا، غالب امکان ہے کہ انہیں کسی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عمران ریاض نے گرفتاری کے بعد حج بیت اللہ پہنچ کر پڑھنے والی دعا کی صدا بلند کی جس پر ان کے وکیل میاں اشفاق نے پوچھا کہ جو روک رہے ہیں انہیں اس دعا کا مطلب معلوم بھی ہے۔

عمران ریاض نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حج پر جانے کے حوالے سے دوسری درخواست دائر کی جس پر عدالت نے انہیں حج کیلیے سعودی عرب جانے کی اجازت دی اور نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کا تحریری حکم نامہ لے کر عمران ریاض روانہ ہوئے اور انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ دوسری بار وہ جانے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ اس سے پہلے بھی عدالتی حکم کے باوجود انہیں حج پر جانے سے روک دیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!