عراق میں پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش و انخلا کی تیاری جاری ہے، اسحاق ڈار

عراق میں پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش و انخلا کی تیاری جاری ہے، اسحاق ڈار

عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلا کی تیاری جاری ہے۔
عراق میں پاکستانی زائرین کی محفوظ رہائش و انخلا کی تیاری جاری ہے، اسحاق ڈار

Webdesk

|

15 Jun 2025

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلا کی تیاری جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے انخلا کے پہلے مرحلے میں 154طلبہ کی واپسی کاانتظام کیا جا رہا ہے،عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین سے سفارتخانہ رابطے میں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہیکہ عراقی فضائی حدود بند ہونے سے زائرین کی محفوظ رہائش و انخلا کی تیاری جاری ہے۔

 وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے مطابق  دفتر خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ 24/7 فعال ہے، کرائسز منیجمنٹ یونٹ کے نمبر 0092519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، کرائسز منیجمنٹ یونٹ سے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!