عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ، بوڑھی ماں سے مبینہ بدسلوکی

عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ، بوڑھی ماں سے مبینہ بدسلوکی

پولیس رات کو دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور گریبان پھاڑ دیا
عثمان ڈار کے گھر پولیس کا چھاپہ، بوڑھی ماں سے مبینہ بدسلوکی

Webdesk

|

19 Dec 2023

تحریک انصاف کے روپوش رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس نے رات گئے دروازے توڑ کر داخل ہوئی اور والدہ سے مبینہ طور پر بدسلوکی کی۔

عثمان ڈار کی والدہ کا سوشل میڈیا پر بیان وائرل ہوا جس میں انہوں نے اپنے پھرے گریبان اور ٹوٹے دروازے کا قصہ سنایا۔

غصے سے لبریز عثمان ڈار کی والدہ نے کہا کہ یہ سب کچھ خواجہ آصف کی ایما پر ہورہا ہے، مگر میں کسی صورت انتخابات سے دستبردار نہیں ہوں گی اور شہر سیالکوٹ بتائیں گے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔

والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کے ایما پر میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، میرے ساتھ بد سلوکی کی انتہاء کر دی گئی، میرا گریبان پھاڑ کر مجھے زدو کوب کیا گیا، گھر میں موجود خواتین کے کپڑے پھاڑے گئے، مجھے الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے کیا گیا، لیکن میں ہر صورت الیکشن لڑوں گی، یہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!