عید الاضحی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

عید الاضحی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

وزارت مذہبی امور نے اجلاس طلب کرلیا
عید الاضحی کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک

|

21 May 2025

وزارت مذہبی امور نے عید الاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان 27 مئی کو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس 27 مئی (29 ذوالقعدہ) کو وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔  

زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی اپنے صوبائی ہیڈکوارٹرز میں چاند کی رویت کے لیے اجلاس کریں گی۔ اگر 27 مئی کو ذوالحجہ کا چاند نظر آجاتا ہے تو عید الاضحیٰ 6 جون کو ہوگی، جبکہ چاند نہ دیکھے جانے کی صورت میں عید 7 جون کو منائی جائے گی۔  

ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحجہ کا چاند 28 مئی کو نظر آئے گا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔  

حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات اور قربانی کے لیے رہنما خطوط جلد جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!