عید پر لمبی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا

عید پر لمبی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا

حکومت نے 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے
عید پر لمبی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

11 Jun 2024

حکومت نے عید الاضحی پر تعطیلات کا اعلان کردیا جبکہ کابینہ ڈویژن نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

کیبنٹ سیکریٹری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عیدالاضحی پر چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحی پر 17 جون بروز پیر تا 19 جون بروز بدھ تک چھٹیاں ہوں گی۔

سرکاری و نجی اداروں کے وہ ملازمین جنکی ہفتہ وار دو تعطیلات یعنی ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوتی ہے ان کا دفتر کا آخری دن جمعہ ہوگا۔

اسی طرح انہیں پانچ چھٹیاں مل جائیں گی جبکہ اتوار کو ملا کر تمام نجی و سرکاری دفاتر چار روز بند رہیں گے اور پھر جمعرات 20 جون سے کھلیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!