آپریشن بنیان مرصوص کے غازی کیپٹن عبداللہ خان کا پرتپاک استقبال

Webdesk
|
18 May 2025
ایبٹ آباد حویلیاں سرزمین حویلیاں کے فرزند آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی ہونیوالے غازی کیپٹن عبداللہ خان کا حویلیاں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
کیپٹن عبداللہ ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں چمنکہ سے تعلق رکھتے ہیں غازی کیپٹن عبداللہ کے والد حکیم امجد خان اور دادا حکیم کالاخان علاقہ کی معروف شخصیات ہیں اور غازی کیپٹن عبداللہ خان کے خاندان کے کئی لوگ پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کئی لوگ فوج سے اپنی خدمات دینے کے بعد اب ریٹائر ہو گئے ہیں ۔
حالیہ پاک بھارت جنگ میں کیپٹن عبداللہ میں اپنی ڈیوٹی دفاع وطن کے دوران بھارتی جارحیت میں شدید زخمی ہوگئے تھے گزشتہ شب انھیں اپنے آبائی گھر حویلیاں پہنچنے پر شہریوں نے انکا تاریخی استقبال کیا ۔
کیپٹن عبداللہ خان کا حویلیاں کے مرکزی مقام امیرمعاویہ چوک میں سینکڑوں شہریوں نے کھڑے ہو کر انکی گاڑی کو پھولوں کی پتیوں کی بارش کردی۔
اس موقع پر کیپٹن غازی عبداللہ خان نے اس عزم کو دوہرایا کہ میں اپنے وطن کی مٹی پر جان قربان کرنے کو اپنی سعادت سمجھتا ہوں اللہ میرے ارض پاک کو دشمن کی میلی آنکھ سے محفوظ رکھے۔
Comments
0 comment