بچوں کی اسمگلنگ کے کیس میں صارم برنی کی ضمانت مسترد
Webdesk
|
11 Jun 2024
کراچی : بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ امریکی ایمبیسی نے ایف آئی اے کو شکایت کی۔ ایف آئی اے نے انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔
ریکارڈ کے مطابق ٹرسٹ نے بشری نامی خاتون سے بچی کو لیا۔ بشری نے بچی کو اس کی اصل ماں سے خریدا تھا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ٹرسٹ نے پھر بچی کو قانونی معاملات کے بعد حرا چھوٹانی کے حوالے کیا۔
ٹرسٹ نے عدالت کے سامنے غلط دستاویزات پیش کیں۔ انہوں نے بچی کا بتایا کے یہ بچی نامعلوم ہے۔ ایسا لگتا ہے ملزم ایک منظم کرائم گروپ چلا رہا ہے۔ ملزم چھوٹے بچوں کو خریدتا ہے اور پھر انہیں ایک بڑی رقم میں غیر ملکیوں کو بیچتا ہے۔
معاملہ زیرِ تفتیش ہے، تفتیشی افسر کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنا ہے۔ ملزم اثر و رسوخ رکھنے والا آدمی ہے۔ یہ گواہوں اور تفتیشی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ملزم اس مرحلہ پر ضمانت کے قابلِ نہیں۔ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔
Comments
0 comment