بدمعاش اور غنڈے اپنی بہنوں سے ایسی مخاطب ہوتے ہیں، مریم اونگزیب کی گنڈا پور پر تنقید

بدمعاش اور غنڈے اپنی بہنوں سے ایسی مخاطب ہوتے ہیں، مریم اونگزیب کی گنڈا پور پر تنقید

گنڈا پور کو دیکھ کر خیبرپختونخواکے عوام پر ترس آتا ہے، وزیراطلاعات پنجاب
بدمعاش اور غنڈے اپنی بہنوں سے ایسی مخاطب ہوتے ہیں، مریم اونگزیب کی گنڈا پور پر تنقید

ویب ڈیسک

|

10 Sep 2024

پنجاب کی سینئر وزیر اور اطلاعات و نشریات کا محکمہ سنبھالنے والی مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے تنقید پر شدید ردعمل دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں، کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے۔ یہ ہے نو مئی کے مجرموں کی اصلیت ہے، اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے۔ یہ ہی غلیظ ذہنیت نوجوان نسل کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اِس غلیظ اور گھٹیا ذہنیت کو سپورٹ کریں ،وہ بھی ایسے ہی ہیں۔ انہی غلیظ بیانات کی وجہ سے نو مئی کا مجرم کہتا ہے میں امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ لوگ معاشرے کی غلاظت کے ذمہ دار ہیں۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ یہ ہے خیبر پختونخواہ کا وزیرِ اعلیٰ جو غیرت مند اور خواتین کی عزت کرنے والے پٹھانوں کی نماندگی کر رہا ہے ، خیبر پختونخواہ کے عوام پر ترس آتا ہے دل دکھتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!