بھارت خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر عاصم منیر جیسا فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

بھارت خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر عاصم منیر جیسا فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی اور عوام نے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنایا جنہیں آج ٹرمپ بھی فیلڈ مارشل کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، زرداری
بھارت خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر عاصم منیر جیسا فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ایسا فوجی سربراہ مقرر کیا جس نے بھارت کو عملی طور پر یہ باور کرا دیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے بخوبی آگاہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مزید جنگی طیارے بھی گرا سکتے تھے تاہم پاکستان نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُن پر رحم کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ “مودی کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ پاکستان کمزور نہیں، اگر کسی نے دوبارہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پیپلز پارٹی، اس کے جیالوں اور پوری قوم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو بڑی طاقت کہتا ہے مگر چار دن کی جنگ برداشت نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت وہ حوصلہ اور جرات کہاں سے لائے گا جو پاکستان کی قیادت اور خاص طور پر فیلڈ مارشل کے پاس ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ پاکستان لڑائی کا خواہاں نہیں، مگر اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا، اسے مؤثر جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے ماضی کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند غلط فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کے عالمی تعلقات کو نقصان پہنچا، تاہم اب ملک دوبارہ درست سمت میں گامزن ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب کے اختتام پر بے نظیر بھٹو کے نعرے “پاکستان کھپے” کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہی پیغام آج بھی قوم کو متحد رکھے ہوئے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!