بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر ایک ماہ کی توسیع
پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلیے 23 جولائی 2025 تک بند رہے گی۔

Webdesk
|
23 Jun 2025
اسلام آباد: بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔جس کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلیے 23 جولائی 2025 تک بند رہے گی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔
Comments
0 comment