بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

نواز شریف نے ان سے کہاانہیں امید ہے وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔
بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

Webdesk

|

14 Oct 2024

اسلام آباد : بھارتی خاتون صحافی برکھا دت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خاتون صحافی برکھا دت شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی ہیں۔

برکھادت کا ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ نواز شریف نے انہیں خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے حامی رہے ہیں، انہیں پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا ایک موقع نظر آرہا ہے۔

برکھا دت نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھاکہ اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی پاکستان میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوتے۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ان سے کہاانہیں امید ہے وہ اور نریندر مودی بہت جلد ساتھ بیٹھنے کا کوئی موقع تلاش کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!