بھارتی وزیر خارجہ بھارت روانہ، شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ
Webdesk
|
16 Oct 2024
اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا ۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی بہت شکریہ۔
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔جبکہ اُن کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ رہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ میں تبدیلی بھی کی۔
Comments
0 comment