بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ، ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان
مطابق ہوا کے کم دبائو کا سسٹم کراچی سے تقریبا 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

Webdesk
|
22 May 2025
کراچی: بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ہوا کا کم دبائو تشکیل پاگیا ہے۔جوڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دبائو کا سسٹم کراچی سے تقریبا 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سسٹم شمال کی جانب حرکت کرے گا۔
فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔
Comments
0 comment