بجلی صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت مزید بڑھ گئی

بجلی صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت مزید بڑھ گئی

شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دیتے ہوئے نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی
بجلی صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ کا جھٹکا، فی یونٹ قیمت مزید بڑھ گئی

Webdesk

|

1 Apr 2024

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے شہریوں کو بجلی کے 440 واٹ کا جھٹکا دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا دیتے ہوئے نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اورجون میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔  اضافے کا صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!