بجٹ 2024-2025 : حکومت کا سولر پینل پر بڑی رعایت دینے کا اعلان
حکومت نے سولر کے خام مال اور مشینری پر ٹیکس نہیں لگایا
ویب ڈیسک
|
12 Jun 2024
حکومت نے بجٹ 2024-25 میں سولر پینلز پر رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں سولر پینل انڈسٹری کے فروغ کیلئے درآمد پر رعایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے برآمد کرنے اور مقامی ضروریات پوری کرنے کے لیے سولر پینلز تیار کرنے کی غرض سے پلانٹ ، مشینری اور اس کے ساتھ منسلک آلات اور سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پر رعایتیں دی جارہی ہیں۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ رعایت دینے کا مقصد درآمد شدہ سولر پینلز پر انحصار کم کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ کو بچانا ہے۔
Comments
0 comment