باجوڑ میں بڑا آپ سیٹ، شہید کارکن کا بھائی جیت گیا، پی ٹی آئی امیدوار کو شکست

باجوڑ میں بڑا آپ سیٹ، شہید کارکن کا بھائی جیت گیا، پی ٹی آئی امیدوار کو شکست

انور زیب نے 74 ہزار سے زائد ووٹ لیے، غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ
باجوڑ میں بڑا آپ سیٹ، شہید کارکن کا بھائی جیت گیا، پی ٹی آئی امیدوار کو شکست

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2024

خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ کے حلقہ این اے 8 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مقتول کارکن کے بھائی نے فتح اپنے نام کرلی۔

باجوڑ کے حلقہ این اے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب خاصی بڑی برتری کے ساتھ فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

حلقے کے تمام 366 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مبارک زیب کو 74 ہزار 08 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار 46 ہزار 409 ووٹ حاصل کرسکے۔

اسکے علاؤہ انجنیئر شوکت اللہ خان (آزاد امیدوار ) 1949، مولانا خان زیب (عوامی نیشنل پارٹی) 11664اور صاحبزادہ ہارون رشید ( جماعت اسلامی ) 17762 ووٹ حاصل کیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!