باجوڑ میں پی ٹی آئی کا نوجوان امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ صدیق آباد میں پیش آیا، تین افراد زخمی بھی ہوئے
Webdesk
|
31 Jan 2024
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ قومی اسمبلی کے نوجوان امیدوار کو قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریحان زیب خان قومی کو صدیق آباد میں جاری الیکشن مہم کے دوران نامعلوم افراد نے گولیاں ماریں۔
انہیں شدید زخمی حالت میں خار اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ریحان زیب باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این۔ اے8 سے آزاد اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادزخمی ہوئے جو امیدوار کے ساتھ مہم چلا رہے تھے۔
Comments
0 comment