بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، امیدوار کے بھائی سمیت تین زخمی

بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، امیدوار کے بھائی سمیت تین زخمی

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دھماکا ہوا
بلوچستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، امیدوار کے بھائی سمیت تین زخمی

ویب ڈٰیسک

|

8 Feb 2024

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے آزاد امیدوار کے بھائی سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ٖطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی بھی شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!